23 نومبر، 2016، 3:55 PM

پاکستان ترکی کو 52 سپر مشاق طیارے فروخت کرے گا

پاکستان ترکی کو 52 سپر مشاق طیارے فروخت کرے گا

پاکستان میں دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016 دوسرے روز بھی جاری ہے جس میں پاکستان اور ترکی کے درمیان 52 سپر مشاق طیاروں کی خریدو فروخت کا معاہدہ ہو چکا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016 دوسرے روز بھی جاری ہے جس میں پاکستان اور ترکی کے درمیان 52 سپر مشاق طیاروں کی خریدو فروخت کا معاہدہ ہو چکا ہے۔ پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس میں تیار کردہ سپر مشاق طیارے ترکی کو فراہم کرے گا۔ ایک پاکستانی سپر مشاق طیارے کی قیمت تقریباً 10 لاکھ ڈالر بنتی ہے اور اس حساب سے 52 طیارے تقریبا 5 کروڑ 20 لاکھ ڈالر لاگت بنتی ہے۔ اس کے علاوہ الخالد ٹینک میں جدت لانے کے لئے یوکرین پاکستان کی معاونت کرے گا جب کہ ایک مقامی کمپنی نے بھی پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس کے ساتھ ہتھیاروں کا معاہدہ کیا ہے۔

News ID 1868509

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha